Home / اہم خبریں / پیچھلی دو حکومتوں کے قرضے اب وزیراعظم عمران خان کو واپس ادا کرنے ہیں، شاہین شیخ

پیچھلی دو حکومتوں کے قرضے اب وزیراعظم عمران خان کو واپس ادا کرنے ہیں، شاہین شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر شاہین شیخ کا رہنماء پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی جاری کردہ میڈیا بریفننگ پر ردعمل۔ شاہین شیخ کہتی ہیں وزیراعظم عمران خان سے قبل دو حکومتیں آئی ایم ایف سے قرضہ لے چکی ہیں جس میں پیپلز پارٹی کا ریکارڈ اولین درجہ پر ہے، پیلپرز پارٹی کو اپنے ماضی پر نظر ثانی کرنا بے حد ضروری ہے، ماضی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اپنے دور حکومت میں آئی ایم ایف کے پاس تین مرتبہ گئے اور اس کے بعد اس روایت کو قائم رکھتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید چار بار آئی ایم ایف کے پاس قرضہ کے لئے گئیں، اور یہی قرضہ پیلپرز پارٹی کے سابق چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت میں لیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا وزیراعظم کی مجبوری تھی کیونکہ پیچھلی دو حکومتوں کے قرضے اب وزیر اعظم عمران خان کو واپس ادا کرنے ہیں، انہیں اپنے بینک اکاؤنٹ نہیں بھرنے اور نہ ہی کسی ایان علی کے ذریعے ملک کا پیسہ باہر بھیجنا ہے، سندھ حکومت اپنی غور و فکر کا مظاہرہ لاڑکانہ میں کریں، لاڑکانہ میں ایڈز جیسی مہلک بیماری سے متعلق سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کا مظاہرہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے