Home / اہم خبریں / ملک میں جاری معاشی بے یقینی کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری

ملک میں جاری معاشی بے یقینی کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں جاری معاشی بے یقینی کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے جبکہ ڈالر بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی منفی انداز میں ہوا ہے۔ پیر کے روز جب کاروبار شروع ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 162 پر تھا تاہم ابتدا میں ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا عنصر غالب رہا اور انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 352 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان بھی جاری ہے اور پیر کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 91 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک ڈالر 148 روپے 78 پیسے کا ہوگیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے