نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، جس کے باعث 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 مال گاڑیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہوگئی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے تاہم ٹریک کی مکمل بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن میں مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ جس کے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، دیگرمسافرٹرینوں کومتعدد اسٹیشنزپرروک لیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے پولیس کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے تاہم ٹریک کی مکمل بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔
![]()