ملتان (بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کے ریٹ کو دیکھیں وزیر خزانہ کا اس سے تعلق نہیں ہوتا۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈالر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک خود مختار ہے اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کی قیمت کو دیکھیں، ملک میں روپے کی قدر کا گرنا اور ڈالر کی قیمت کا بڑھنا وزیر خزانہ کا اس سے تعلق نہیں ہوتا، امریکا اور چائینہ کے درمیان معاملات بھی ڈالر پر اثر انداز ہیں۔
![]()