کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر شاہین شیخ سندھ کراچی میں واقع سول ہسپتال میں ایڈز جیسے مہلک مرز کے علاج کے لئے صرف ایک کمرے پر مشتمل وارڈ دیکھ کر سندھ حکومت پر برہم کہتی ہیں کہ سندھ میں 15 ہزار 4 سو ترانوے ایڈز کے کیسز سامنے آچکے ہیں، علاج کے لئے سول اسپتال میں ایک ہی کمرے پر مشتمل وارڈ بنایا گیا ہے جس کی حالت بھی خراب ہے ایڈز کے مریضوں کے علاج کے لئے کوئی الگ وارڈ موجود نہیں ہے، لیکن سندھ حکومت کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ سندھ میں کرپشن کا راج قائم ہے عوام کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے عوام کو صحت کے نام پر موت دی جارہی ہے۔ مریضوں کی جانوں کا مذاق نا بنایا جائے۔ پی ٹی آئی عوام کو صحت کے سہولیات دلوانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، سندھ کی عوام کو اب ان کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
![]()