تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میاں چنوں پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کے وقوعہ کو 3 دن میں ٹریس کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

میاں چنوں پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کے وقوعہ کو 3 دن میں ٹریس کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کے وقوعہ کو 3 دن میں ٹریس کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سرفراز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم سرفراز نے اپنی ہمشیرہ یاسمین بعمر 17/18 سال کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزم کو شبہ تھا کہ اسکی ہمشیرہ یاسمین کے ناجائز تعلقات ہیں۔ ملزم اپنی ہمشیرہ کو 4 مئی خالہ کے گھر جانے کے بہانے ساتھ لے گیا۔ سرفراز نے پل جنگل ڈیرے والا کے قریب یاسمین کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش رات میلسی لنک نہر میں پھینک دی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم کو ٹریس اور گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی میاں چنوں کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ خصوصی ٹیم نے شب و روز محنت کر کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے