تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ماہ مقدس صیام میں حکومت پنجاب شہریوں کو کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی رمضان بازار صوبہ بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی یکم مئی سے فنگشنل کر دیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر جام پور سید لیاقت علی گیلانی

ماہ مقدس صیام میں حکومت پنجاب شہریوں کو کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی رمضان بازار صوبہ بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی یکم مئی سے فنگشنل کر دیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر جام پور سید لیاقت علی گیلانی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ماہ مقدس صیام میں حکومت پنجاب شہریوں کو کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی رمضان بازار صوبہ بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی یکم مئی سے فنگشنل کر دیے جائیں گے مہنگائی، ذخیرہ اندوزی و غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مخیر حضرات کے تعاون سے محمدی دستر خوان بھی قائم کیے جائیں گے تاجر شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کریں اور اس ماہ مقدس میں عوام کی دعائیں حاصل کریں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سید لیاقت علی گیلانی نے جام پور کے تاجروں جس کی قیادت صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن تحصیل جام پور محمد راشد بھٹہ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد راشد غوری، محمد اشرف خان پٹھان، علاؤ الدین خان مزاری سمیت دیگر شامل تھے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اپنے فرائض جذبہ حب الوطنی اور ایمانداری سے سر انجام دیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ماہ مقدس میں کسی بھی قسم کے خرافات کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ذخیرہ اندوزی کر نے والے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا تاجروں نے انہیں اس موقع پر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے