تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کے تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی وابستہ رکھیں۔ مولانا ابوبکر عبداللہ کا النور حفظ و ناظرہ اسکول میں طلباء سے خطاب

پاکستان کے تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی وابستہ رکھیں۔ مولانا ابوبکر عبداللہ کا النور حفظ و ناظرہ اسکول میں طلباء سے خطاب

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) تعلیم انسان کا زیور ہے تعلیم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں اسلام تعلیم کا خواہاں و امن کا مرکز و محور ہے آج کے پر فتن دور میں دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی لازم ہے ایسے ادارے جہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دی جاتی ہے ہمارے لیے بہت بڑے سرمایہ ہیں دین کی تعلیم ہر فرد اور گھر کیلئے انتہائی اہمیت کی حال ہے ضلع راجن پو رمیں النور حفظ و ناظرہ اسکول کسی سرمایہ سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے سرپرست مولانا ابوبکر عبداللہ ، ضلعی امیر مولانا غلام یاسین شاکر، امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل راجن پور مفتی ارشاد احمد حقانی، پرنسپل کامرس کالج راجن پور پروفیسر نذیر احمد، اے ڈی جی ایل آر محمد یعقوب شیروانی، سرپرست النور حفظ القرآن محمد عارف شبیر اور پرنسپل ادارہ جامعہ المحمود فار گرلز مفتی خضر محمود و دیگر نے النور حفظ القرآن فار بوائز اور جامعۃ المحمود فار گرلز سے حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلباء کی دستار بندی اور انعامات کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ملک و قوم کی ترقی تعلیم سے ہی وابستہ ہے پاکستان کے تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی وابستہ رکھیں آج جہاں کفر و ظلمت اپنے باطل عقائد و نظریات پھیلاتے ہوئے اسلام دشمنی سرگرمیاں کررہے ہیں وہیں ہمارا فریضہ ہے کہ ہم تعلیم کے ذریعے سے ان کا مقابلہ کریں جس سے ملک و قوم کی سلامتی کے ساتھ ساتھ ہماری بنیادی اساس اسلام کا تحفظ بھی برقرار رہے۔ اس موقع پر قاری سیف اللہ، قاری صداقت بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے