Home / اہم خبریں / میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھمبر کیمپس کے طلبہ و طالبا ت کا ممبر سوشل میڈیا ٹیم کی قیادت میں چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر کا دورہ

میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھمبر کیمپس کے طلبہ و طالبا ت کا ممبر سوشل میڈیا ٹیم کی قیادت میں چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر کا دورہ

بھمبھر (بیورو رپورٹ) میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھمبر کیمپس کی ڈیپارٹمنٹ آف انگلش پروفیسر لبنہ ارم اعظم کے ہمراہ طلبہ وطالبا ت کا ممبر سوشل میڈیا ٹیم چوہدری محبوب الحق کی قیادت میں چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر کا وزٹ۔ سینٹر میں موجود مریضوں سے ملاقات۔ ان سے سینٹر کی جانب سے فراہم کی جانیوالی فری سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ان سے سنٹر کے متعلق سوالات کئے۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور انتظامیہ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقعہ پر تمام طالبات نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر کے لئے رضاکارانہ اپنی خدمات ادا کریں گی ان کے ہمراہ ممبر سوشل میڈیا چنار فری ڈائیلائسز سینٹر راجہ تیمور یونس، سٹوڈنٹس سعد ظہیر اور راحت ثقلین بھی موجود تھے۔ تمام طالبات نے ادارے کے لئے عطیات بھی دیئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے