ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) دوستوں کی بجائے بیوی کو فوقیت دینے پر دوستوں نے نوجوان کی خوب درگت بناڈالی ،نوجوان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ، تین دوستوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیو بنوں چونگی کا رہائشی اپنی بیوی کی فرمائش پر رات کے ڈیڑھ بجے توپانوالہ چوک سے اپنی بیوی کے لئے انڈے پراٹھے لے کر موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ لیاقت پارک کے قریب پہنچنے پر کار میں سوار اس کے تین دوستوں نے اسے روک اپنے ساتھ گھومنے پھرنے چلنے کو کہا۔ نوجوان نے بیوی کی فرمائش پوری کرنے کے باعت آدھی رات کو ان کے ساتھ گھومنے جانے سے انکار کردیا جس پر اس کے دوستوں نے طیش میں آکر اس کی لاتوں مکوں سے خوب تواضع کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دوست موقع سے بھاگ گئے۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی نوجوان کے تین دوستوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔
![]()