Home / اہم خبریں / سماجی تنظیم این ڈی ایف پاکستان کی طرف سے ہنرمند خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب این ڈی ایف سینٹر ٹنڈوآدم میں منعقد ہوئی، سینیٹر ملک امام الدین شوقین کی شرکت

سماجی تنظیم این ڈی ایف پاکستان کی طرف سے ہنرمند خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب این ڈی ایف سینٹر ٹنڈوآدم میں منعقد ہوئی، سینیٹر ملک امام الدین شوقین کی شرکت

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) سماجی تنظیم این ڈی ایف پاکستان کی طرف سے ہنرمند خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب این ڈی ایف سینٹر ٹنڈوآدم میں منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم این ڈی ایف پاکستان کی طرف سے ہنرمند لڑکویں اور خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب این ڈی ایف سینٹر ٹنڈو آدم میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں آئل، گیس اور سوشل ڈویلپمنٹ کے چئیرمین و پی پی سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہنر حاصل کرنے والے ٹرینر کو سرٹیفیکٹ دئیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی ایف کے صدر عابد لاشاری نے کہا کہ ہمارا ادارہ سماجی بھلائی کے کام کرتا ہے۔ جس میں تعلیم، صحت اور روزگار شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیرآباد میں اسپیشل بچوں کیلئے سینٹر قائم کیا ہے جہاں 100 سے زائد بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ٹنڈو آدم میں بھی اسی طرح کا سینٹر قائم کیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص ملک امام الدین شوقین نے کہا کہ کوئی بچی یہاں سے کچھ سیکھ کر اپنا روزگار کرتی ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں ٹنڈو آدم میں خواتین کی فلاح اور بہبود کیلئے کوئی ادارہ قائم کروں۔ اس موقع پر خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اسی طرح محنت کرتی رہیں۔ سلائی کڑھائی کے کام کو چھوٹا نا سمجھیں۔ آخر میں امام الدین شوقین نے ٹنڈو آدم میں اسپیشل بچوں کیلئے ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اور وہ این ڈی ایف کی ہرممکن مدد کریں گے۔ تقریب میں سوشل ویلفئیر ڈی ڈی او غلام نبی نظامانی، ارشد بالادی، عمران ہنگورو، ممتاز منگی، میڈم سائرہ، اور خوتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں تنظیم کی جانب سے تمام مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے