Home / اہم خبریں / میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے فرسٹ ایئر انٹر کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہونگے، امتحانی مراکز میں موبائل فون لیجانے کی پابندی ہوگی، امتحانات میں نقل کے رحجان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ کنٹرول بورڈ انجنیئر انور علیم خانزادہ کا اعلان

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے فرسٹ ایئر انٹر کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہونگے، امتحانی مراکز میں موبائل فون لیجانے کی پابندی ہوگی، امتحانات میں نقل کے رحجان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ کنٹرول بورڈ انجنیئر انور علیم خانزادہ کا اعلان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے گیاریوں اور بارویں جماعت کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہو رہے ہیں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم سے بات چیت میں ناظم امتحانات انجنیئر انور علیم خانزادہ نے بتایا کہ میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت چار اضلاع میرپورخاص، سانگھڑ، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں نویں اور دسویں جماعت کے کامیاب امتحان کے انعقاد کے بعد اب فرسٹ ایئر اور انٹر کے امتحانات میں مزید بہتری لائی جارہی ہے، نقل کے رحجان کو سخت سے سخت ترین پالیسی کے تحت مکمل خاتمہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 18 اپریل سے امتحانات شروع ہونگے اور 29 اپریل کو ختم ہوجائیگیں. چاروں اضلاع میں 72 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں 24 امتحانی سینٹرز میرپورخاص، ضلع عمرکوٹ میں 15، تھرپارکر کے 10 اور سانگھڑ میں 23 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں. کل 53265 امیدوار فرسٹ ایئر اور انٹر میں حصہ لے رہے ہیں جس میں فرسٹ ایئر میں 18266 بچے اور 7979 بچیاں جبکہ انٹر میں 18185 بچے اور 8538 بچیوں سمیت گزرشتہ سال مختلف پیپرز میں فیل ہونے والے بچے اور بچیاں بھی حصہ لے رہی ہیں. .ناظم امتحانات نے کہا کہ چیئرمن تعلیمی بورڈ میرپورخاص پروفیسر برکت حیدری سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی اور انکی سربراہی میں کل سے شروع ہونے والے امتحانات کے حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں یہ طع ہوا ہے کہ اس سال فرسٹ ایئر انٹر کے امتحانات کو نقل فری امتحان بنایا جائے گا.انہوں نے کہا حکومت سندھ کی واضع پالیسی اور ترجیحات ہے کہ پورے سندھ میں نقل فری امتحانات منعقد کیئے جائیں جس میں میرپورخاص بورڈ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی طرح فرسٹ ایئر ، انٹر کے امتحانات کو سخت سے سخت پالیسی کو برقرار رکھکر نقل فری بنائے گا. انہوں نے امید وارون بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ امتحانی مراکز میں بچوں کو موبائل فون نہ دیں اور بچوں سے اپیل کی کہ اپنے بھتر مستقبل کے لیئے مکمل تیاری کے ساتھ امتحانات میں حصہ لیں. انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بورڈ کی ٹیم کے ساتھ ضلعی انتظامیہ پولیس کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہمارہ مقصد بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے