Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کے بونے ہماری قیادت پر تنقید سے گریز کریں، ورنہ ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے۔ تیمور تالپور

پی ٹی آئی کے بونے ہماری قیادت پر تنقید سے گریز کریں، ورنہ ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے۔ تیمور تالپور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی ہماری قیادت پر تنقید کرکے اپنے چھوٹے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ در اصل عمر کے اس حصہ میں ہیں جہاں لوگ سٹھیا جاتے ہیں، اس لئے بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلڈر ز کی آڑ میں خود بھی قبضہ مافیا کا کام کرتے ہیں اور ان کی سرپرستی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمیم نقوی اور ان کی سرپرستی میں قبضہ مافیا نے پارکوں اور اور کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ کرکے چائنہ کٹنگ کرکے اسے بیچ دیا، ان کے کردار سے پورا شہر واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگروفاقی حکومت اور میئر کراچی کو قبضہ مافیا کو ڈھونڈھنا ہے تو شمیم نقوی سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے بلدیاتی الیکشن میں وہ بری طرح شکست کھاچکے ہیں بلکہ ایک حلقہ سے اپنی ضمانت بھی ضبط کراچکے ہیں، انہیں اور ان کی قیادت کو معلوم ہے کہ وہ الیکشن جیتے نہیں بلکہ جتوائے گئے ہیں، اور جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے تو ان کی اور ان کی پارٹی کی ضمانت ایک بار پھر ضبط ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ زکوٹا جن ہیں جو اپنے کاموں پر توجہ دینے کے بجائے دوسروں کے کاموں میں ٹانگ اڑاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 8 ماہ میں ان کی وفاقی حکومت شدید ناکام ثابت ہوئی ہے، جو مہنگائی اس دور میں ہوئی ہے ، اس میں غریبوں کے لئے جینا مشکل ہوگیا ہے اور انہیں دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے میسر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زکوٹا جن اپنی قیادت کو مہنگائی ختم کرنے اور لاکھوں بے روزگاروں کو نوکریاں دینے کا وعدہ یاد دلائیں اورمہنگائی کے جن کو ختم کرکے غریب عوام کو ریلیف دیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ کل یہ غریب عوام سڑکوں پر نکل آئیں اور ان کے گھر سمیت بنی گالہ کے محلات کا گھیراؤ کریں، اس سے پہلے اپنی قیادت کو مشورہ دیں کہ وہ اپنی عیاشیاں چھوڑ کر غریب عوام کی فکر کریں جو مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمیم نقوی جیسے بونے لوگ ہماری قیادت پر تنقید سے گریز کریں ورنہ ہمیں ان کی قیادت کی ماضی کی عیاشیوں کا بھی پتہ ہے اگر ہم نے منہ کھولا تو بات بہت دور تک جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے