Home / اہم خبریں / کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی خودکش حملے کے بعد کوئٹہ کی فضا سوگوار ہے جبکہ واقعے کے خلاف ہزاری برادری کا دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی خودکش حملے کے بعد کوئٹہ کی فضا سوگوار ہے جبکہ واقعے کے خلاف ہزاری برادری کا دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی خودکش حملے کے بعد کوئٹہ کی فضا سوگوار ہے جبکہ واقعے کے خلاف ہزاری برادری کا دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے۔ ہزارہ برادری کی جانب سے ہزار گنجی خودکش دھماکے کے خلاف مغربی بائی پاس پر 23 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ خودکش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حکومت مؤثر سیکیورٹی پلان ترتیب دے۔ مظاہرین کے دھرنے اور رکاوٹوں کے باعث مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ دوسری جانب خودکش حملے میں شہید 20 میں سے 8 افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بولان میڈیکل کمپلیکس میں اب بھی 12 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ سول اسپتال میں 4 زخمی زیر علاج ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر تعداد ہزارہ برادری کے افراد کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے