Home / اہم خبریں / گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 کلو گرام چرس، 110 گرام ہیروئن، 20 لیٹر شراب، ایک عدد رائفل کلاشنکوف اور3 عدد پسٹل 30 بور برآمد

گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 کلو گرام چرس، 110 گرام ہیروئن، 20 لیٹر شراب، ایک عدد رائفل کلاشنکوف اور3 عدد پسٹل 30 بور برآمد

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان ) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 کلو گرام چرس، 110 گرام ہیروئن، 20 لیٹر شراب، ایک عدد رائفل کلاشنکوف اور3 عدد پسٹل 30 بور برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر مختلف تھانوں نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن کیا۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ دولت نگر عامر شہباز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ساجد عرف ساجی سکنہ فتح پور کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے 1720 گرام چرس اور 1200 روپے رقم وٹک برآمد کی جبکہ ملزم محمد اقبال سکنہ سرائے ڈھنگ سے 110 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم اسد اقبال ولد شبیر احمد سکنہ باہروال سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان امانت علی سکنہ سرائے ڈھنگ اور عامر شہزاد سکنہ ملہو کھوکھر سے الگ الگ پسٹل 30 بور برآمد ہوئے۔ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے دوران آپریشن دو منشیات فروشوں مہدی خاں سکنہ سرخ پور سے 1260 گرام چرس اور ملزم نواز بیگ سکنہ بگا چک سے 1180 گرام چرس کی۔ ملزم مصفر بیگ سکنہ چک بگا سے 4 لیٹر شراب جبکہ ملزم حسنین احمد سکنہ رندھیر کھوکھراں سے ایک لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے ملزم مجاہد علی سکنہ رندھیر سے رائفل کلاشنکوف برآمد کی۔ تھانہ سول لائن پولیس نے دوران کارروائی ملزم محسن اقبال سکنہ ہیڈ کھوکھرہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ لاری اڈہ پولیس نے منشیات فروش محمد شہزاد سے 120 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے ملزم یاشر اقبال سے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ گرفتار کئے گئے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے