کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) سٹی پولیس کی بڑی کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار مسروقہ نقدی اور کاغذات برآمد ملزمان نے گزشتہ شب فاطمہ جناح روڈ پر رکشہ شوروم سے تالے توڑ کر نو لاکھ روپے نقدی اور رکشے کے کاغذات چوری کر کے فرار ہوگئے تھے پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب فاطمہ جناح روڈ پر واقع رکشے کے شوروم تالے توڑ کر وہاں موجود تجوری کو چوری کر لیا تجوری میں نو لاکھ روپے نقدی اور رکشوں کے اوریجنل کاغذات موجود تھے سٹی پولیس کے عملے نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر چوروں کی نشاندہی کر لی اور ان کی گرفتاری کے لئے جب ٹیم وہاں پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد چار ملزمان محمد بلال، عصمت اللہ، گل محمد اور عبدالقدیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ رقم اور رکشوں کے کاغذات اور ایک پستول برآمد کیا گیا گرفتار ملزمان میں عبدالقدیر زخمی ہے جسے مزید علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا مدعی مقدمہ رکشہ شوروم مالک عبدالقدیم کاکڑ نے سٹی پولیس کی بہترین کارکردگی پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے دفتر میں متعلقہ پولیس پارٹی کو 50 ہزار روپے نقد دینے جبکہ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے مزکورہ پارٹی کو محکمے کی جانب سے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ بہرام مندوخیل ایس پی سٹی عبداللہ جان آفریدی ڈی ایس پی سٹی آصف غفور ایس ایچ او سٹی شوکت جدون ایس آئی شفاعت علی ایس آئی کامران اور دیگر بھی موجود تھے۔
![]()