ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مینارٹی پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں مینارٹی کی 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ افتتاحی میچ جنون کرکٹ کلب اور جانز کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا۔ آصف شیخ سیکرٹری ممبر قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کھلاڑیوں سے گفتگو کی اوران کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خرم جانسن اور قیس جاوید عہد نامہ نیوز کی جانب سے بڑا احسن اقدام ہے کہ نوجوانوں کو کھیل اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ مینارٹی کے لئے نسبتاً مواقع کم ہوتے ہیں لیکن ایسے ٹورنامنٹ سے اچھے کھلاڑیوں کو آگے جانے کا موقع ملے گا۔ جاوید عمانوایل رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم آرگنائزر کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے تاکہ وہ اس ٹورنامنٹ کو بہترین طریقے سے آگے لے جائیں۔ افتتاحی میچ میں جانز کلب نے جنون کلب کو 110 کا ہدف دیا جسے جنون کرکٹ کلب مقررہ 8 اوور میں پورا نہ کر سکی اور ان کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہوگئے۔
![]()