تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دادو میں ایس ایس پی کے احکامات پر پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈوڈی کی فصل نظر آتش

دادو میں ایس ایس پی کے احکامات پر پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈوڈی کی فصل نظر آتش

دادو (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) حیدر رضا کی ہدایات پر منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں میہڑ کے قریب گاؤں منگوانی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر نشہ آور ڈوڈی کا فصل ہاتھ کرلیا ایس ایچ او میہڑ بی انسپکٹر شعبان علی ملہن ایس ایچ او اے سیکشن شفیع محمد گولو کی سربراہی میں اے اور بی سیکشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے، نشہ آور ڈوڈی کی فصل کاٹ دی کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی ہری اور سوکھی نشہ آور ڈوڈی برآمد ہوئی نشہ آور ڈوڈی سے چرس، افیم اور ہیروئن تیار کیا جاتا ہے اس انسانیت دشمن کاروبار میں ملوث عناصر کی تصدیق کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ کے اے اور بی سیکشن پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او اے سیکشن شفيع محمد گولو ایس ایچ بی سیکشن شعبان ملہن کی سربراہی میں منگوانی کے علاقے گاؤں سلیم جانوری میں چڑھائی کر کے گاؤں کے قریب دو ایکڑ پر مشتمل ڈوڈی کی فصل کاٹ دی جبکہ ایس ایچ اوز نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے چھاپہ مارکر ذرعی زمین پر کوئی افراد موجود نہیں تھا پولیس کے جوانوں نے ڈوڈی فصل کاٹ دی، ڈوڈی انتہائی مضر صحت اور نقصان دے فصل ہے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کے خلاف کے کاروائی کرینگے مزید کہا کہ ایس ایس پی دادو کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے