سیالکوٹ (رپورٹ: نزہت شہناز) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے وفد کی ڈاکٹر شہزاد نسیم کی قیادت میں تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او سید فہد بن فدا سے خصوصی ملاقات، پی جے اے کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا نوجوان نڈر بیباک کرائم فائیٹر پولیس آفیسر فہد بن فدا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ میری اولین ترجیح ہے اور میری تعیناتی کے دوران کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور کرائم فری ایریا بنانے کی ہرممکن کوشش کرونگا، وفد میں جنرل سیکریٹری مہر اشتیاق، سینئر نائب صدرعمران انور بٹ، فنانس سیکریڑی سمیع نور، شان علی، عاشر حنیف بھی شامل تھے۔
![]()