Home / اہم خبریں / آئی ایس پی آر نے آرمی ایڈونچر شوٹنگ گیم ’’گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس‘‘ جاری کردیا، گیم کو اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے

آئی ایس پی آر نے آرمی ایڈونچر شوٹنگ گیم ’’گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس‘‘ جاری کردیا، گیم کو اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق ’’گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس ‘‘ نامی گیم ایک آرمی ایڈونچر شوٹنگ گیم ہے جس میں کھلاڑی بری فوج، فضائیہ، بحریہ، کمانڈوز یا کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن جاتا ہے اور فرسٹ پرسن شوٹر کی طرح اپنے مشن انجام دیتا ہے۔ درجہ بہ درجہ آگے بڑھنے والے اس دلچسپ گیم میں کئی مشن ہیں جن میں کھیلنے والا خود کو محاذ پر آگے پاتا ہے اور دہشت گردوں کی انجانی جگہ پر عین فوجی ہتھیاروں سے اپنے مشن کی تکمیل کرتا ہے۔ اس گیم میں آپ پہاڑوں، غاروں، وادیوں اور میدانوں کے علاوہ لق و دق ریگستانوں میں جنگ کرتے ہیں، ساتھ ہی دشمن پر دستی بم برساتے ہیں اور ان پر فضائی حملہ کرتے ہیں۔ گلورئیس ریزولو میں ڈرون، یو اے وی، اسالٹ رائفلیں، گن، شاٹ گن اور کئی طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کے آپشن موجود ہیں۔ اس گیم کو اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، پروفیشنل گیمرز نے اس گیم کو بہت سراہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے