Home / اہم خبریں / شریعت کی بالادستی انسانی جان و مال کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسانوں کو اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے۔ اظہار الحق نائب امیر جماعت اسلامی سندھ

شریعت کی بالادستی انسانی جان و مال کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسانوں کو اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے۔ اظہار الحق نائب امیر جماعت اسلامی سندھ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) شریعت کی بالادستی انسانی جان و مال کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسانوں کو اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے ہماری سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمران ہی شریعت کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں دنیا میں ظلم و جبر اسلامی شریعت سے دور رہنے کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی سندھ اظہار الحق، محمد عظیم بلوچ نے ٹنڈو آدم حرا مسجد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر محمد رفیق منصوری، چیئرمین سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالعزیز غوری ،نائب امراء مشتاق احمد عادل، محمد طفیل سمیت تمام مقامات کے امراء اور کارکنان موجود تھے. انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافے، ڈالر کی اڑان اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے