Home / اہم خبریں / بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا، 6 طالبات سمیت 7 افراد جاں بحق

بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا، 6 طالبات سمیت 7 افراد جاں بحق

بھکر (بیورو رپورٹ) جھنگ روڈ پر مسافر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسکول کی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ بھکر میں 9 ویں جماعت کی طالبات امتحان دے کر واپس اپنے گاؤں جا رہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس ان کے رکشے پر چڑھ دوڑی۔ حادثہ اتنا سنگین تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور 5 طالبات موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔ رکشہ اس بری طرح کچلا گیا کہ اس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔ جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہو گئے اور معصوم بچیوں کی ہلاکت پر ان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ہجوم کو قابو کیا۔ مشتعل افراد نے واقعے کے خلاف اور ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف جھنگ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے