تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہر و مضافاتی علاقوں میں جسم فروشی کا دھندہ عروج پر

شہر و مضافاتی علاقوں میں جسم فروشی کا دھندہ عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان(رپورٹ: گوہرغنچہ) شہر و مضافاتی علاقوں میں جسم فروشی کا دھندہ عروج پر، نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار، شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں جن میں قائم ہونے والی نئی بستیوں، کالونیوں اور اہم علاقوں میں جسم فروشی کے اڈے قائم ہوچکے ہیں۔ شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں یہ دھندہ دھڑلے سے جاری ہے۔ فحاشی کے اڈے چلانے والوں نے زیادہ تر اہم علاقوں میں کرائے پر کوٹھیاں لے رکھی ہیں جس کی وجہ سے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اس مکروہ دھندے میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تمام حقائق سے آگاہ ہونے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہر و مضافاتی علاقوں میں فحاشی کے اڈوں کی بھر مار ہوچکی ہے۔ پولیس خانہ پوری کے لئے ایک آدھ بار کاروائی کرتی ہے پھر انہیں کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے۔ ان علاقوں میں شریف شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے اور متعدد شہری اس گھناﺅنے فعل کی وجہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ غیر اخلاقی اڈوں کی وجہ سے نئی نسل تباہ ہو رہی ہے اور گمراہی کی طرف راغب ہورہی ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ، کمشنر ڈیرہ سے فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اڈوں کو مستقل بنیادوں پر بند کرکے نئی نسل کو تباہی سے بچایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے