کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق /کامل حسین) کراچی بریگیڈ پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاٶن۔ زبردست کارواٸی کے دوران بدنامِ زمانہ کلر گرفتار جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف تھانے داروں کو زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او بریگیڈ ہمایوں احمد نے غنڈہ راج کرنے والے عناصر کا جینا حرام کردیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بریگیڈ ہمایوں احمد کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ کلر کو دبوچ لیا۔ ملزم (وقاص عرف کانٹا) کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد۔ تفتیش کے دوران اہم انکشاف یہ ہوا کہ ملزم (وقاص عرف کانٹا) نے سال 2011 میں سہیل نامی شخص کا قتل کیا تھا جبکہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بریگیڈ ہمایوں احمد نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()