نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) جسقم (ب) گروپ تعلقہ مورو کے صدر اور جنرل سکریٹری سمیت 17 کارکن قومی دھارے میں شامل پاکستان زندہ باد کے نعرے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب بھریا سٹی میں آکر جسقم (ب) گروپ تعلقہ مورو کے صدر طارق علی ملاح، جنرل سکریٹری منیر احمد ملاح، خزانچی محمد صفر ملاح اپنے 17 ساتھیوں نظیر احمد ملاح، بھادر سولنگی، دادلو ملاح، نور ملاح، بشیر ملاح، حضور بخش، امیر بخش ملاح، ملک ملاح محمد، بچل ملاح، ضمیرحسین ملاح، زاھد اور اعجاز ملاح نے جسقم (ب) گروپ کو الوداع کہتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کر دیا فضاء پاک آرمی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی قومی دھارے میں شامل ہونے والے کارکنوں نے کہا کے ہم سندھ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلیئے ملکر کام کریں گے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں جنہوں نے ملکی بقاء کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا لیکن ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی ہم ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ ہیں ضروت پڑنے پر ہم ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلیئے بھی پاک فوج کے ساتھ ہونگےاور اپنے پیارے ملک پاکستان اور سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلیئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔
![]()