تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل فائیو کے میچز میرانشاہ، مظفر آباد اور خیبر میں بھی کرائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو

پی ایس ایل فائیو کے میچز میرانشاہ، مظفر آباد اور خیبر میں بھی کرائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز شمالی وزیرستان کے شہر میرانشاہ اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی کرائے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ایس ایل میچز میران شاہ میں بھی کرائے جائیں گے۔ پی ایس ایل کی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز بھی کراچی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔ پی ایس ایل میچز میرانشاہ، مظفر آباد اور خیبر میں بھی کرائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے بات ہوئی، وہ تمام میچز پاکستان میں کروانے کیلئے پرعزم ہیں اور جس طرح سیکیورٹی فورسز نے کام کیا، اسے ریورس نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں آئندہ سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے