Home / اہم خبریں / صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر و جنرل سیکرٹری ڈیرہ پریس کلب

صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر و جنرل سیکرٹری ڈیرہ پریس کلب

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یٰسین قریشی اور جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرام نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ضلع ڈیرہ کے درجنوں صحافی رہائش، صحت اور تعلیم جیسی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں جس کے باعث صحافی اور ان کے خاندان کے افراد کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کو صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ وہ گزشتہ روز صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی دن رات گرمی، سردی اور بارش طوفان میں شہریوں کے حقوق اور عوامی مسائل کو ا جاگر کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ صحافیوں کو رہائش گاہوں کے لئے ضلع اور تحصیل سطح پر صحافی کالونیاں،علاج معالجہ کے لئے صحت کارڈ اور صحافیوں کے بچوں کی تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ضلعی اور تحصیل سطح پر موجود صحافیوں کی کالونیوں اور دیگر سہولیات کا اعلان کریں جبکہ تحصیل سطح پر صحافیوں کو پریس کلب کے لئے سرکاری عمارتیں الاٹ کریں تاکہ تحصیلوں کے صحافی علاقائی فلاح و بہبود کے لئے ایک مقام پر بیٹھ کر فرائض منصبی انجام دے سکیں۔ محمد یٰسین قریشی نے کہا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے لئے میڈیکل کارڈ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم سمیت سرکاری اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لئے الگ کوٹہ مختص کریں تاکہ صحافی اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے بعد سرکاری اداروں میں ملازمت اختیار کرسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے