تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص کی سول سوسائٹی افواج پاکستان سے محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لئے سڑکوں پر نکل آۓ پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے

میرپورخاص کی سول سوسائٹی افواج پاکستان سے محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لئے سڑکوں پر نکل آۓ پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے میرپورخاص کے سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلاء اور صحافی تنظیموں سمیت عام شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ اسٹیشن چوک سے ضلعی علماء ایکشن کمیٹی کے رہنماء حفیظ الرحمٰن فیض، تاجر رہنماء امین میمن پریس کلب میرپورخاص کے عہدیداران وہ ممبران صدر راشد سلیم، شوکت پہنور، نظیر پہنور، علی جان بھٹی، ایوان صحافت کے نائب صدر فضل لغاری، عثمان لغاری، نور نبی چانڈیو، بار ایسوسی ایشن کے رہنماء عدنان خرم اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز بینر اٹھاکر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیئے گئے۔ ریلی پریس کلب پر ختم ہوئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاک آرمی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے بھارت دنیا کا بڑا دہشت گرد ملک ہے جس نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ گرائے ہوئے ہیں اور اس نے پاکستان کی سرحدی حدود میں بزدلانہ کاروائی کرکے راہ فرار اختیار کی لیکن آج پاک فوج نے دو بھارتی جہازوں کو گراکر ایک بھارتی پائلیٹ پکڑ لیا ہے اس عمل سے بھارت میں آج صف ماتم چھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اور ملک کا بچہ بچہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیئے سیسا پلائی دیوار ثابت ہونگے انشاء اللہ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے