ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) شوہر ناراض بیوی کو بیٹی سمیت میکے سے زبردستی اغواء کرکے لے گیا، سسر کی رپورٹ پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ چودھوان کی حدود علاقہ کیکری شوہر نے ناراض بیوی منانے کی کوشش کی لیکن انکار پر اس نے بیوی کو بیٹی سمیت میکے سے زبردستی اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ لے گیا۔ سسر کی رپورٹ پر پولیس نے شوہر، اس کے بھائی اور باپ سمیت چار افراد کے خلاف اغوائیگی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
![]()