Home / اہم خبریں / بھارتی نغمے چلانے پر ماما بی بی کیئر کیمبرج اسکول انتظامیہ پورے ملک سے معافی مانگتے ہیں۔ ماما بی بی کیئر کیمبرج اسکول کی انتظامیہ کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

بھارتی نغمے چلانے پر ماما بی بی کیئر کیمبرج اسکول انتظامیہ پورے ملک سے معافی مانگتے ہیں۔ ماما بی بی کیئر کیمبرج اسکول کی انتظامیہ کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ماما بی بی کیئر کیمبرج اسکول کی مسز شبہہ زہرہ اور مسز فاطمہ رحمان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ آج ہم ایک معافی نامہ پیش کرتے ہیں جو اپنے پورے پاکستان کے لوگوں کے لئے ہے، ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں مسلمان ہیں ہمارا جینا مارنا اپنے پیارے ملک پاکستان کے لئے ہے 10 فروری 2019 کو اسکول میں یہ پروگرام منقعد ہوا تھا جس کا عنوان تھا ‘پوری دنیا ایک دن میں’ اس پروگرام میں لاشعوری طور پر ایک غلطی سر زد ہوگئی تھی جس میں بچوں نے بھارتی گانے اور پرچم تلے پرفارم کیا تھا جوکہ سراسر لاشعوری طور پر ہوگیا تھا جس سے ہمارے پاکستانی شہریوں کی دل آزاری ہوئی جس کے لئے ہم سارے پاکستان کے لوگوں کے سامنے تہہ دل سے معافی مانگتے ہیں کہ یہ غلطی آئندہ کسی بھی اسکول کے پروگرام آئندہ نہیں دہرائی جاۓ گی اور وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ کسی بھی بات سے ہماری طرف سے کسی کی کوئی دل آزاری ہو اور اپنے پیارے وطن پاکستان کے وقار اور عزت کو ہمیشہ بڑھا کر رکھیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ : دربار حضرت بابا درگاہی شاہ کا 48واں عظیم الشان عرسِ مبارک آج منعقد ہوگا۔

16 جون کو دربار حضرت بابا درگاہی شاہ کی محفل میں دارالاحسان فیصل آباد والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے