تازہ ترین
Home / بلوچستان / ڈیرہ مراد جمالی منگولی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ بولان میل کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 4 مسافر زخمی

ڈیرہ مراد جمالی منگولی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ بولان میل کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 4 مسافر زخمی


جیکب آباد (نوپ نیوز) ڈیرہ مراد جمالی منگولی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ریلوے حکام کے مطابق تخریب کاروں نے منگولی کے مقام پر کراچی جانے والی بولان میل کے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے سے 4 فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا جب کہ بولان میل کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تخریب کاروں نے دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں دھماکے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔

دریں اثنا اطلاع ملنے پر پولیس اور ریلوے کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


ڈیرہ مراد جمالی منگولی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ بولان میل کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 4 مسافر زخمی فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

مسجد خدیجۃ الکبریٰ اسلام آباد سانحہ: مجلس وحدت مسلمین کا تین روزہ سوگ کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے