تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عدالتی احکامات پر میہڑ شہر میں تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری

عدالتی احکامات پر میہڑ شہر میں تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) عدالتی احکامات پر میہڑ شہر میں تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری فرید آباد روڈ مین روڈ فريد آباد بس سٹاپ سے تجاوزات مسمار کردی گئیں۔ سی ایم او آغا سمیر درانی اسسٹنٹ کمشنر غلام شبیر رند ڈی ایس پی میہڑ غلام سرور پنھور اور اکاؤنٹ آفیسر عمران سیال کی رہنمائی میں بھاری نفری سے میونسپل عملے کے ہمراہ تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ میں بڑھتی ہوئی انکروچمینٹ کے خلاف کچھ روز قبل عدلیہ کی طرف سے تجاوزات ہٹانے کے احکامات پر آج پھر تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا میونسپل کمیٹی میہڑ کے سی ایم او آغا سمیر درانی اسسٹنٹ کمشنر غلام شبیر رند اور دیگر افسران نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہم مین روڈ فريد آباد بس اسٹاپ اور مین روڈ کی دونوں سائیڈ سے تجاوزات کو مسمار کر کے شہر کو صاف بنائیں گے جبکہ ہم پہلے بھی کافی بار شہریوں اور دوکان مالکان کو وارننگ دی گئی تھی اس پر عمل نا ہونے کی وجہ سے آج عملہ ساتھ لے کر بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کاروائی کی گئی ہے پورے شہر کو صاف کرنا اور صفائی کا عمل بہتر کرنا ہمارا فرض ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے