Home / اہم خبریں / ڈیرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کا اہم اجلاس، ذاتی مفاد کی بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے گی

ڈیرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کا اہم اجلاس، ذاتی مفاد کی بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے گی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت محمد یٰسین قریشی منعقد ہوا جس میں کابینہ کا اراکین سردار عبدالحمید بلوچ، شیخ توقیر اکرام، ابو معظم ترابی، محمد کامران اور گوہر غنچہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد یٰسین قریشی کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کی بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے گی اور تمام فیصلے اراکین کی باہمی مشاورت سے ہوں گے۔ کسی فرد واحد کی کوئی حیثیت نہیں تمام ممبران قابل احترام ہیں ان کی عزت اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ڈیرہ پریس کلب نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ڈیرہ پریس کلب نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی دیگر صحافی تنظیموں کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلقات روا رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ صحافیوں کے حوالے سے وہ تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے جس سے صحافی برادری کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔انہوں نے صحافی برادری کے آپس میں اتفاق، اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اکٹھے ہوکر متحد ہونا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے