تازہ ترین
Home / اہم خبریں / طالبعلموں کو کتابوں کے سبق کے ساتھ ساتھ جدید عملی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے۔ عبدالوحید شیخ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

طالبعلموں کو کتابوں کے سبق کے ساتھ ساتھ جدید عملی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے۔ عبدالوحید شیخ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ طالبعلموں کو کتابوں کے سبق کے ساتھ ساتھ جدید عملی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے تاکہ بچے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکیں یہ ہدایت انہوں نے میر شیر محمد خان تالپور پبلک اسکول میرپورخاص میں ایک روزہ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نمائش میں پبلک اسکول اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں کے طالبعلموں نے سائنسی ، ثقافتی اور معلوماتی پروجیکٹ اور ماڈل رکھے تھے کمشنر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طالبعلموں کو محنت اورجدو جہد کا بھی سبق دیں کیونکہ محنت اور جدوجہد سے ہی منزل ملتی ہے انہوں نے اسکول میں کے جی کلاس اور ٹیچر ریسورسز روم کا بھی افتتاح کیا کمشنر نے نمائش میں رکھے گئے ماڈل اور پروجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کی کاوشوں کی تعریف کی اور پروجیکٹ اور ماڈل کے متعلق بچوں سے سوالات کئے بچوں نے پروجیکٹ اور ماڈل کے متعلق معلومات بریفنگ دی کمشنر نے پبلک اسکول کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ اسکول کے اساتذہ قابلِ تعریف ہیں اس موقع پر کمشنر نے اسکول کی فوٹو گیلری اوراسکول کا تفصیلی دورہ کیا پبلک اسکول کے پرنسپل محمد ابراہیم کمہار نے اسکول کی نصابی اورغیر نصابی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر حسان طارق، ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اشفاق میرانی، پرنسپل گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج انجینئر موہن داس روپانی، پاک گرین فاؤنڈیشن کے محمد نواز، اساتذہ اورطلبہ و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے