کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا شیشہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کارواٸی کے دوران شیشہ مافیا کے 2 کارندے گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت شیشہ حقہ و زہریلے فلیورز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے سماج دشمن و جراٸم ہیشہ عناصر کے خلاف زمین تنگ کر دینے کے احکامات۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے زہر بیچنے والے عناصروں کا خاتمہ کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں شیشہ مافیا کے 2 کارندوں کو دھرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت شیشہ حقہ و زہریلے فلیورز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا جڑ سے صفایا کرینگے جبکہ موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()