Home / اہم خبریں / کراچی میں رضویہ پولیس کی کارروائی، جوے میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

کراچی میں رضویہ پولیس کی کارروائی، جوے میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس کی کارروائی جواء، سٹا مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن دوران کارروائی 7 عناصر گرفتار- جوے بازی کا سامان اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات، ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی جواء سٹا مافیا کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او ضویہ نواز بروہی کی سربراہی میں جواء سٹا کا گھیرا تنگ کرتے ہوۓ 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا ملزمان میں شامل اشرف ولد فخر الدین، مبین عالم ولد عبدالوحید، محمد ندیم ولد محمد اکرم، محمد موسی ولد شکور، عبدالوقار ولد عبدالغفور، عبدالستار ولد عبدالغفور اور امیر علی ولد نظام کے قبضے سے جوے بازی کا سامان، نقدی اور داٶ پر لگے موباٸل فونز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے