میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سانحہ کارسازکے شہیدوں کی دی گئی قربانیاں جمہوریت کیلئے مشعل راہ رہیں گی اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہید کارکنان کی دی گئی قربانیوں کو کبھی بھلا نہیں سکے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال ،ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ اور ایم پی اے نور احمد بھرگڑی نے میرپورخاص میں 18 اکتوبر کے سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں قرآن خوانی اور منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پی پی پی نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے قربانیاں دی ہیں ہمیں قیادت کی ہدایت ہے کہ ضلع میرپورخاص کی عوام اور شہر کی بہتری کیلئے ہرممکن کوشش کریں تقریب میں میر حسن ڈھونکائی جنرل سیکریٹری پی پی پی، عبدالسلام میمن انفارمیشن سیکریٹری، شمیم جھنڈیر لیڈیز ونگ، حنیف میمن سٹی صدر، اسحاق ناریجو، شاہنواز مغل، حاجن پنہور، غلا م رسول سومرو و پارٹی ورکرز اور عام لوگ بڑ ی تعداد میں موجود تھی-
![]()