Home / اہم خبریں / موجودہ احتساب یکطرفہ ہے، احتساب تمام کرپٹ لوگوں کا ہونا چاہئیے۔ مفتی عابد

موجودہ احتساب یکطرفہ ہے، احتساب تمام کرپٹ لوگوں کا ہونا چاہئیے۔ مفتی عابد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کراچی کے سیکٹری اطلاطات مفتی عابد نے کہا ہے کہ احتساب تمام کرپٹ افراد کے خلاف ہونا چاہیے خواہ وہ سیا ستدان ہوں یا ججز ہوں یا فورسزکے لوگ ہوں انکا بھی احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے- جن لوگوں نے ملکی خزانہ کو اور ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے- پاکستان کے ہر بچے بچے کو مقروض کردیا ہے اور جنہوں نے میگا پروجیکٹس میں کرپشن کی ہے یہاں تک پولیس سپاہیوں کی بھرتیوں میں بھی بھاری رشوت لی ہے اور افسران کے تقرریوں پر بھی کھلی کرپشن کی گئی ہے ان تمام لوگوں کے خلاف بلا امتیاز اور اور بے رحم احتساب کیا جائے۔ جمعیت علماء اسلام اس کا بھر پور خیر مقدم کر ے گی انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پیدا ہونے والا ہر بچہ لاکھوں روپے سے زائد کا مقروض ہے- جن جماعتوں نے پاکستان کے خزانے کو لوٹا اور ملکی معیشت کو تباہ کیا ان لوگوں کو مقام عبرت بنایا جائے- انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کسی رہنماء پر کرپشن کے کوئی الزام نہیں ہے- تحریک انصاف نئے پاکستان کی بات کر رہی ہے نیا پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ جمعیت علماء اسلام تمام دینی جماعتوں کے اتحاد کی کوششوں کو جاری رکھے گی- یہ باتیں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر رہنماؤں سے گفتگوں کے دوران کہیں۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما قاری عبدالغفور شاکر، مفتی محمد نقشبندی، قاری لیاقت رحمانی، مفتی حماد مدنی، مولانا مشتاق عباسی، مولانا غلام مصطفی فاروقی، مفتی انس، مفتی شاہد، حافظ بلال، غلام صمدانی گجر، ملک ارشد اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے