Home / اہم خبریں / حیسکو ملازمین کو ڈائریکٹ کنیکشن کاٹنا مہنگا پڑ گیا، میٹر گھروں سے نکال کر کھنبوِں پر لگانے پر اہل محلہ کے افراد کا حملہ تین حیسکو اہلکار زخمی سول اسپتال منتقل

حیسکو ملازمین کو ڈائریکٹ کنیکشن کاٹنا مہنگا پڑ گیا، میٹر گھروں سے نکال کر کھنبوِں پر لگانے پر اہل محلہ کے افراد کا حملہ تین حیسکو اہلکار زخمی سول اسپتال منتقل

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں حیسکو سیٹ لائیٹ ٹاؤن سب ڈویژن کے اہلکار نے ایس ڈی او حیسکو سیٹ لائیٹ ٹاؤن کے حکم پر چاندنی چوک کے قریب ڈائریکٹ لائنیں کاٹ کر میٹر گھروں سے نکال کر کھنبوں پر لگا رہے تھے تو مقامی تین سے چار افراد نے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا- زخمیوں میں لائن مین ون مبارک شاہ، لائن مین ٹو غلام حسین اور لائن مین ہیلپر فیاض الدین شامل . زخمی اہلکاروں کی فریاد پر پولیس نے ایک وکیل ملزم سمیت پانچ سے چھ افراد کے خلاف این سی داخل کرکے زخمیوں کو میڈیکل چیک اپ کا لیٹر دے دیا- ڈائریکٹ کنیکشن کاٹ کر میٹر گھروں سے نکال کر کھنبوں پر لگا رہے تو حملہ کیا گیا- حملہ آور وکیل اور انکے ساتھ آنے والے افراد نے تشدد کیا- زخمی حیسکو اہلکار اور ایس ڈی او سیٹ لائیٹ ٹاؤن مشتاق کا موقف- دوسری جانب واقع کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے اس واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے