ماتلی( نامہ نگار ) سندھ میں غیر سندھیوں کو آباد کرنے کے خلاف ہر ممکنہ جدوجہد کریں گے ڈیم بناکر سندھ کی سرسبز زرخیز زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما ڈاکٹر حمید میمن نے ایس ٹی پی ماتلی کے مقامی کارکن کی 19ویں برسی سے خطاب کرتے ہوٸے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جمال شاہ کا قتل ایک سیاسی قتل تھا مقتول کارکن پارٹی کا مخلص ورکر تھا جس نے ہمیشہ عوامی مساٸل کے حل کیلٸے زبردست جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ سندھ میں غیر سندھیوں کو آباد کرنے کیلٸے اقدامات کٸے جارہے ہیں جبکہ سندھ کے دریا پر ڈیم بنا کر سندھ کے عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے وساٸل کو لوٹنے والوں کے محاسبے کیلٸے قوم متحد ہو مقررین نے مزید کہا کہ بلدیات کے فنڈز کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے سندھ کے عوام روزگار سے محروم ہیں حکمران اپنا رویہ تبدیل کریں-
![]()