Home / اہم خبریں / کراچی بریگیڈ پولیس نے ڈکیتی کو کوشش ناکام بنادی، شہری کو لوٹنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی بریگیڈ پولیس نے ڈکیتی کو کوشش ناکام بنادی، شہری کو لوٹنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی بریگیڈ پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن ڈکیتی کی کوشش ناکام ملزم گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ مگزینز اور قیمتی و لوٹا گیا سامان برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ جہانزیب نظیر خان کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات، ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی نے اسٹریٹ کرمنلز و ڈکیتوں کا جڑ سے صفایا کرنے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی کی سربراہی میں شہری کو رنگے ہاتھوں لوٹنے والے عناصر کو گرفتار کرلیا ملزم کے باقی سہولت کار موقع سے فرار ہوگئے جنکی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور لوٹا ہوا سامان برآمد- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی کے مطابق جراٸم پیشہ عناصروں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں سے ایک ہے چوروں ڈکیتوں کے گرد گھیرا تنگ رکھ کر علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرتے رہینگے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے