Home / اہم خبریں / وزارت ریلوے نے ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسافر ٹرین سروس کو 7 روز کے لئے معطل کردیا

وزارت ریلوے نے ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسافر ٹرین سروس کو 7 روز کے لئے معطل کردیا

لاہور (بیورو رپورٹ) وزارت ریلوے نے ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسافر ٹرین سروس کو 7 روز کے لئے معطل کردیا گیا۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کا اطلاق 24 مارچ سے 31 مارچ تک 7 روز کے لیے ہوگا۔ مذکورہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ مسافروں کے ٹکٹ کی رقم ٹرین سروس کی بحالی پر دوبارہ ٹکٹ استعمال کرنے یا رقم کی واپسی کی صورت میں کردی جائے گی۔ دوسر ی جانب ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین حبیب الرحمن، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی جس میں آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے