جھل مگسی (رپورٹ: ارم محمد یٰسین) صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر جھل مگسی، اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی اور محکمہ صحت سے اہم اجلاس، اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور، اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی عقیل احمد بلوچ سمیت محکمہ صحت جھل مگسی کو اہم شاہراہوں جس میں نوشہرہ، سندھ اور بلوچستان کے باڈر کچی پل اور جھل مگسی کے اہم مقامات جہاں پر عوام کا آمد رفت زیادہ ہے وہاں پر اسکریننگ کیمپ قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو گنداواہ میں آئسولیشن وارڈ 10 بیڈز اور قرنطینہ ورڈ 20 بیڈز پر اور آر ایچ سی جھل مگسی میں آئسولیشن ورڈ 06 بیڈز پر مشتمل قائم کردیا گیا ہے محکمہ صحت کا اسٹاف ہر وقت موجود ہوں گے اور مزید تمام یونین کونسلز اور جہاں پر ممکن ہوسکے وہاں پر آئسولیشن ورڈ قائم کی جائیں صوبائی وزیر کی سختی سے ہدایات، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہا کہ بلوچستان حکومت 24 گھنٹے تفتان باڈر میں واقع قرنطینہ مرکز کا جائزہ لینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور وہ مسلسل نگرانی کررہی ہے، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کی ہیں کہ فوری طور پر شہر گنداواہ اور جھل مگسی سمیت و دیگر جگہوں پر خود جاکر صورتحال کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات اٹھائیں ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت سے مزید آئسولیشن ورڈ قرنطینہ مرکز کے حوالے سے تجاویز پر غور میں لائی، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہا کہ ضلع بھر میں خوردونوش کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ ضلعے بھر میں دکانیں شام 7 بجے تک مکمل بند کردی جائیں اور ہوٹلز سمیت وہ جگہیں جہاں پر لوگوں کا ہجوم رہتا ہے وہ جگہیں ایمرجنسی نافذ تک مکمل بند ہونے چاہئیں اور میڈیکل اسٹورز کے مالکان ایمرجنسی بنیادوں پر عوام کے ساتھ 24 گھنٹے مکمل تعاون کریں گے۔
![]()