تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کینٹ اسٹیشن کراچی پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر ریلویز کراچی ڈویژن کے اہم اقدام

کینٹ اسٹیشن کراچی پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر ریلویز کراچی ڈویژن کے اہم اقدام

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر ریلویز کراچی ڈویژن کے اہم اقدام۔ آج سے چار بجے اور اس کے بعد کینٹ اسٹیشن سے چلنے والی تمام ٹرینوں کو ڈرگ روڈ، ملیر سٹی اور لانڈھی اسٹیشن پر روکا جائے گا۔ یہ فیصلہ چار بجے چلنے والی ٹرین بزنس ایکسپریس سے لاگو ہوگا۔ جبکے ڈاؤن یعنی کراچی آنے والی تمام ٹرینوں کا بھی انہی اسٹیشنز پر اسٹاپ ہوگا۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اپنی آسانی کے پیش نظر قریب ترین ریلوے اسٹیشن سے سفر کے آغاز اور اختتام کرنے کو ترجیح دیں۔ یہ فیصلہ تا حکم ثانی برقرار رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے