Home / اہم خبریں / مہران ہائی وے پر تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا 2 موقع پر ہی جانبحق تیسرا شدید زخمی نواب شاہ منتقل

مہران ہائی وے پر تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا 2 موقع پر ہی جانبحق تیسرا شدید زخمی نواب شاہ منتقل

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) مہران ہائی وے پر تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا 2 موقع پر ہی جانبحق تیسرا شدید زخمی نواب شاہ منتقل۔ تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر کرونڈی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین موٹرسائیکل سواروں کو کار نے بری طرح روند ڈالا جس سے علی مراد زرداری اور دیدار علی زرداری زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ علی گوہر زرداری شدید زخمی ہوگیا زخمی اور جانبحق ہونے والے افراد کو قریبی رورل ہیلتھ سینٹر کرونڈی ہسپتال لیجایا گیا جہاں سے علی گوہر کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ منتقل کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اچانک اور خوفناک تھا کہ کار موٹرسائیکلیں روندتی ہوئی فصلوں میں گھس گئی تھی جانبحق و زخموں ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق گاؤں بنگل زرداری سے ہے اور تینوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا جاتا ہے کرونڈی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد دونوں نوجوانوں کی نعیشیں ورثہ کے حوالے کردی نوجوانوں کی نعیشیں گاؤں بنگل زرداری پہنچی تو گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے