Home / اہم خبریں / ڈاکٹر عافیہ کے امریکی قید ناحق و تنہائی میں 6199 دن گزر گئے، عمران خان کی حکومت میں بھی 579 دن گزر گئے مگر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ڈاکٹر عافیہ کے امریکی قید ناحق و تنہائی میں 6199 دن گزر گئے، عمران خان کی حکومت میں بھی 579 دن گزر گئے مگر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے چیئرمین جمشید حسین نے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پراحسان نواب، اویس قرنی اور محمد ایوب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں محمد نواز شریف کی حکومت کی طرح عمران خان کی حکومت کی جانب سے بھی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے باضابطہ طور پر خط لکھنا ضروری ہے مگرعمران خان کی حکومت میں بھی ”579 دن“ گذر گئے مگر عافیہ کی رہائی کیلئے اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ پوری قوم ہر اہم موقع پر اور مختلف انداز میں حکومت اور ارباب اختیار کو ان کا یہ دینی، اخلاقی اور آئینی فریضہ یاد دلاتی رہتی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان کے سیمینار میں ڈاکٹر عافیہ کو یاد رکھنے اور اظہار یکجہتی کیلئے گھر تشریف لانے پر جمشید حسین اور دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکی قید ناحق و تنہائی میں 6199 دن گذر چکے ہیں۔ ایچ آر سی پی کے چیئرمین جمشید حسین نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کرائی کہ حکمرانوں کو ان کا فریضہ یاد دلانے اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان، عافیہ موومنٹ کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے