تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کا اجلاس، وائرس کے معاملہ اور پرائیویٹ اسکولز ریگولٹری اتھارٹی بل 2020 کی منظوری کیلئے اہم فیصلے

آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کا اجلاس، وائرس کے معاملہ اور پرائیویٹ اسکولز ریگولٹری اتھارٹی بل 2020 کی منظوری کیلئے اہم فیصلے

جعفرآباد / اوستہ محمد (رپورٹ: در محمد) آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کابینہ کی ایک اہم میٹنگ” دی پاک نیشن ہائی اسکول میں منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت حاجی منظور احمد پندرانی نے کی۔ جو درج ذیل ایجنڈے پر تفصیلی بحث ہوئی۔ جوکہ حالیہ کرونا وائرس کے معاملہ اور پرائیویٹ اسکولز ریگولٹری اتھارٹی بل 2020 کی منظور کیلئے اہم فیصلے کیئے گئے۔ "کہ ہم بی ای ایف کے خلاف مہم چلائیں گے اور کبھی بھی ان کے ساتھ رجسٹریشن نہیں ہوگی۔ سرکاری نوٹیفکشن کے مطابق اس جان لیوا بیماری کے خدشات کی پیش نظر ہم اسکول بدستور 31 مارچ تک بند کرینگے۔ اور انشاء اللہ یکم اپریل سے اسکول دوبارہ کھولینگے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرائیویٹ اسکولز کو اسکول ہیلتھ سروسز کے ذریعے معائنہ کرنے اور دوائی ٹریٹمنٹ دی جائے۔ تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اور یہ کہ ہمارے پرائیویٹ سیکٹرز کو خصوصی پیکج دیا جائے۔ کیونکہ پرائیویٹ اسکولز بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اور مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ جو یہ اپنی بلڈنگ کرایہ اور اساتذہ کرام کی تنخواہیں دے سکیں۔ اور یہ کہ صوبائی قائدین کی حمایت اور انکے ساتھ جانی و مالی تعاون کا متفقہ رائے سے اعلان کیا گیا۔ اور حکومت سے اپیل کی کہ اس وائرس سے ہمارے وطن اور علاقے کو اس بیماری سے بچائیں۔ اور کنٹرول کی جائے اور اسکولز کی چھٹیاں نہ بڑھائی جائیں کیونکہ بچوں کی تعلیم کیساتھ پرائیویٹ اسکولز بہت متاثر ہو رہے ہیں۔ ان تمام فیصلے ہونے کے بعد ” دی پاک نیشن ہائی اسکول کے پرنسپل نے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی دی گی۔ میٹنگ کا اختتام دعا سے ہوا۔ اگلی میٹنگ مورخہ 19 مارچ 2020 بروز جمعہ شام 4 بجے یونیورسل پبلک مڈل اسکول اوستہ محمد میں ایک اہم ہنگامی میٹنگ کرنے کی ترتیب دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے