کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور ساتھیوں کے خلاف کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پلاٹ پر قبضے سے متعلق منفی ایف آئی آر کا معاملہ، معاملے سے متعلق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اپنے جاری کردہ وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا کہ اپنے ووٹر و احباب کو یقین دلاتا ہوں کو اس کیس سے میرا یا میرے کارکنان کا کوئی تعلق نہیں ہے ہمارے خلاف نشر کی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں پلاٹ کے دعویدار امام مسجد جمال نے تحریک انصاف کے کارکن مبشر کو مدد کے لیے اپیل کی تھی قبضہ مافیا سے جھگڑے سے متعلق کارکن مبشر کی کال موصول ہونے اور تمام تر تفصیلات کے بعد میں نے علاقہ ایس ایس ایچ او کو بروقت اطلاع کی واقعہ کی تفصیل سے متعلق ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایچ او سے بھی رابطہ کیا تھا انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تھانے میں ڈی ایس پی اور ایس پی کی مشترکہ فیصلے سے کیا گیا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی سے متعلق تمام تر تفصیلات پولیس کے پاس موجود ہیں تو تحقیقات کا آغاز کیوں نہیں کیا گیا، تھانہ ایس ایچ او پر شعبہ ہے کہ وہ معاملے کو ایمانداری کی بنیاد پر نہیں دیکھ رہے پلاٹ پر جھگڑا قبضہ مافیا کی جانب سے کیا گیا اور فائرنگ کا سلسلہ بھی، تھانہ ایس ایچ او نے بے بنیاد ایف آئی آر کاٹ کر تحریک انصاف جماعت کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، ہم چاہتے ہیں ہمارے خلاف گواہ ، ایس ایچ او اور میری سی ڈی آر ریکارڈ نکالا جائے اور معاملے کو شفافیت کے ساتھ حل کیا جائے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزید کہا کہ واقعے سے متعلق آئی جی سندھ سے رابطہ کیا ہے آئی جی سندھ کی جانب سے معاملے کی شفاف تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
![]()