تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4 کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4 کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں سے دستبرداری کی آپشن دئیے جانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل 4 کھلاڑیوں اور ایک اسپورٹ اسٹاف رکن نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ سے دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں میں کولن منرو، ڈیل اسٹین، ڈیوڈ ملان اور لیوک رونکی کے علاوہ ٹرینر کورے روٹگئیرز کے نام شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام اسکواڈ ممبرز کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو اپنا آخری گروپ میچ 14 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلنا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس یل 2020 کے قوانین کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل ناموں کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی سے حاصل کرسکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے