تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قدرتی آفات کا مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کیا کرتی ہیں۔ بحیثیت قوم ہم سب کو ملکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ

قدرتی آفات کا مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کیا کرتی ہیں۔ بحیثیت قوم ہم سب کو ملکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قدرتی آفات کا مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کیا کرتی ہیں۔ بحیثیت قوم ہم سب کو ملکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سندھ حکومت نے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں انکے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔ سندھ میں ہم بطور اپوزیشن کے سندھ حکومت کے تمام اقدامات کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس معاملے کو لیکر الزام تراشی کا وقت نہیں ہے۔ ایک دوسرے کی حکومتوں کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت پہلے دن سے ہی کرونا کے خلاف اقدامات اٹھا رہی۔ ہمارے وفاقی وزیر اس معاملے پر ہر جگہ جارہے ہیں پوری وفاقی حکومت میدان میں ہے۔ کرونا معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ پوری قوم کو ملکر اس قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے